دنیا

ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد خواجہ سراؤں کو اسکولوں اورفوج سے نکالنے کا اعلان

امریکی حکومت باضابطہ طور پر صرف دو جنسوں کو تسلیم کرے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

GNN Web Desk
شائع شدہ 16 hours ago پر Dec 24th 2024, 9:47 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد خواجہ سراؤں کو  اسکولوں اورفوج  سے نکالنے کا اعلان

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد وہ اسکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤں کو ملک سے نکال دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق دوران تقریب ٹرمپ کا کہنا تھا بطور امریکی صدر اپنے دفتر میں پہلے دن بچوں کے جنسی استحصال کو ختم کرنے، خواجہ سراؤں کو امریکی فوج سے اور امریکا کے ایلیمنٹری ،مڈل اور ہائی سکولوں سے باہر نکالنے کے انتظامی احکامات پر دستخط کروں گا۔

علاوہ ازیں انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرگ کارٹیلز کو غیرملکی دہشت گردی تنظیم قرار دوں گا، ان کے ساتھ سخت سلوک کیا جائے گا۔

انہوں نے مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ امریکی حکومت باضابطہ طور پر صرف دو جنسوں کو تسلیم کرے گی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی نژاد امریکی کاروباری سری رام کرشنن کو بطور وائٹ ہاؤس کے سینئر پالیسی مشیر برائے مصنوعی ذہانت نامزد کیا ہے۔ سری رام کرشنن ٹیکنالوجی سے متعلق کافی معلومات اور متاثر کن پس منظر رکھتے ہیں۔

مزید برآں صدارتی مہم میں لاکھوں ویوز ملنے پر ٹرمپ نے ٹک ٹاک جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔