جی این این سوشل

دنیا

روس نے طاقتور ترین میزائل کا کامیاب تجربہ کرڈالا

ماسکو: ماسکو انسٹی ٹیوٹ تھرمل ٹیکنالوجی نے جدید ترین بین البراعظمیٰ بیلسٹک میزائل ( آئی سی بی ایم ) کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔
ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ تجربہ روسی وزارت دفاع کے قومی ٹیسٹنگ سپیس پورٹ سے کیا گیا ۔ جون کے وسط میں ماسوک انسٹی ٹیوٹ آف تھرمل ٹیکنالوجی کے ذریعہ تیار کردہ جدید ترین بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ پلسیسک سپیس پورٹ سے کیاگیا ۔ تاہم ابھی تک ماسکو اسٹی ٹیوٹ آف تھرمل ٹیکنالوجی کی طرف سے کوئی سرکاری تفصیلات نہیں جاری کی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے رکن اسمبلی سے شادی کرلی

 

واضح رہے یہ میزائل تجربہ روس کی جانب سے ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب روس اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔اس سے قبل صرف اتنا ہی بتایا گیا تھا کہ ماسکو انسٹی ٹیوٹ آف تھرمل ٹیکنالوجی نے روس کے سٹریٹجک ہتھیار کو اپ گریڈ کرنے کے حصول کے لیے جدید ترین کیڈر سیلو پر مبنی اور موبائل آئی سی بی ایم میں ترمیم کرنا شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :موٹر سائیکل مالکان کیلئے انتہائی بری خبر

 

 اس جدید ترین آئی سی بی ایم پر تحقیق و ترقی کا کام 2024 میں شروع ہوگا ، یاد رہے کہ ماسکو انسٹی ٹیوٹ آف تھرمل ٹیکنالوجی نے روس کے ٹوپول ، ٹؤپول ایم ، یارس ، اور بلاو۔ آئی سی بھی ایم تیار کیے ہیں ۔

 

یہ بھی پڑھیں : میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور صوبائی وزیر ہیں ، حریم شاہ

علاقائی

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

سندھ کے26 اضلاع میں خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ترجمان ضلعی الیکشن کے مطابق ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی، صوبے میں 77 مختلف کیٹگری کی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ کراچی میں مجموعی طور پر 10 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، جن میں 4 چیئرمین ، 2 وائس چیئرمین اور 4 وارڈ کونسلر کی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

خیال رہے صوبے میں 22یوسی چیئرمین، 15وائس چیئرمین ، 29وارڈ ممبرزاور11ممبرز ڈسٹرکٹ کونسل کی نشستیں خالی ہیں۔

یاد رہے ضمنی انتخاب کے لیے 7 اکتوبر کو پبلک نوٹس جاری ہوگا، 9 سے 11 اکتوبر تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے صدر ٹاؤن کی یوسی 13 کی نشست میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایک سے زائد نشستوں پر کامیابی کے باعث چھوڑی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے نابینا افراد کے احتجاج کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  نے  نابینا افرا د سے کسی قسم کی سختی نہ کرنے کی ہدایت  جاری کی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو نابینا افراد سے بات چیت کرکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی،مریم نواز نے نابینا افراد کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکاروں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔پولیس کے سرپھاڑنے کے باوجودوزیراعلیٰ نےنابینا افراد کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت  کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سپیشل پرسنز ہیں، اُن کے مسائل کا ہمیں احساس ہے، تحمل کا مظاہرہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

کراچی :  پاکستان میں اکتوبر کے پہلے ہی دن سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت  ہوکر2 لاکھ 74 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں 10 گرام سونا 2لاکھ35ہزار682 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر کم ہو کر 2647 ڈالر فی اونس ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll