- Home
- News
جنوبی کوریا:مواخذے کی تحریک کامیاب ہونے پر قائم مقام صدر ہان ڈک سو عہدے سے فارغ
اپوزیشن کی جانب سے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کا مطالبہ کیا تھا
سیول:جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کیخلاف بھی مواخذے کی قرارداد منظور کرتے ہوئے ان کی چھٹی کر دی۔
عالمی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے قائم مقام صدر ہان ڈک سو کے مواخذے کی قرارداد پارلیمنٹ میں پیش کی تھی جس کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔
جنوبی کوریا کےقائم مقام صدر نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے سابق صدر یون سک یول کے خلاف کارروائی کے لیے آئینی ججوں کی تقرری سے انکار کر دیا تھا جس پر اپوزیشن نے صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کیا تھا۔
جنوبی کوریا کی اپوزیشن کی جانب سے معزول صدر یون کے مارشل لا اور خاتون اول کے مبینہ رشوت کے معاملات کی چھان بین کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ ہان ڈک سو جنوبی کوریا کے وزیراعظم بھی ہیں اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی کوریا نے کسی قائم مقام صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سےقبل جنوبی کوریا کی اپوزیشن نے ملک میں مارشل لا لگانے کے سابق صدر کے فیصلے کے خلاف بھی مواخذے کی دو تحریکیں پیش کی تھیں۔ پہلی تحریک ناکام جبکہ دوسری کامیاب ہو گئی تھی۔
سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
- 3 گھنٹے قبل
مسلم کی جائیداد سے غیر مسلم کو حصہ نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا امریکا کا دورہ ، مظاہرین کی مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی
- ایک گھنٹہ قبل
تمام سیاستدانوں کو بیٹھ کر اتحاد سے بات کرنی چاہئے، رانا ثنااللہ
- 4 گھنٹے قبل
روسی صدر نے مسافر طیارے کے حادثے پر آذربائیجان کے صدر سے معافی مانگ لی
- ایک گھنٹہ قبل
صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد
- 2 گھنٹے قبل