- Home
- News
مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے
مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا، انڈوں کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں مرغی کا گوشت مزید 14 روپے مہنگا ہونے سے فی کلو قیمت 562 روپے ہو گئی، گزشتہ روز گوشت 548 روپے کلو تھا،زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی مزید دس روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کی تھوک قیمت 374 روپے کلو، پرچون 388 روپے کلو ہو گئی ہے۔
لاہور میں سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے کی سطح پر برقرار ہے،اس کے علاوہ ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو، پرچون ریٹ 378 روپے کلو جبکہ گوشت کا ریٹ 548 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے ہے۔
سیاسی استحکام کیلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
- 2 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی پاک افغان بارڈر پرکارروائی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام
- 4 گھنٹے قبل
2025 میں بجلی کی خرید و فروخت کی ذمہ داری حکومت کی نہیں رہے گی، وفاقی وزیر توانائی
- 4 گھنٹے قبل
صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد
- 18 منٹ قبل
یکم جنوری سےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر سے زائد اضافے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل
تمام سیاستدانوں کو بیٹھ کر اتحاد سے بات کرنی چاہئے، رانا ثنااللہ
- 2 گھنٹے قبل