جرم

کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافربسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا،کوچ مالکان

GNN Web Desk
شائع شدہ 19 hours ago پر Dec 27th 2024, 5:54 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی مسافربسوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، خاتون جاں بحق

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے اسلام آباد کوجانے والی مسافر بسوں پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی  جس  کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
بس مالکان کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافروں بسوں پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کی،ڈاکوؤں نے بس روکنے کا اشارہ کیا ،مسافر بس نہ رُکنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق  جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔
فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب درابن کے مقام پر پیش آیا۔
کوچ مالکان کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد مسلح ڈاکووٴں نے اسلام آباد جانے والی کوچز کو لوٹنے کے لیے روکنے کی کوششیں کیں اور نہ رکنے پر گولیاں چلا دیں۔
واقعہ کے بعد روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہو گئی، دوسری جانب پولیس حکام نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی بسوں پر درابن کے حدود میں مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے، جس بسوں کی شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ بسوں میں موجود سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے۔