- Home
- News
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ
سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر 2024 تک 21 ارب 5 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 2024 میں 31 فیصد مزید بڑھ گئیں۔
سمندر پار پاکستانیوں نے جنوری سے نومبر 2024 تک 21 ارب 5 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے، سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے سب سے زیادہ، یعنی 7 ارب 29 کروڑ ڈالر کی رقم پاکستان بھیجی جو پچھلے سال اسی عرصے سے 38.7 فیصد زیادہ ہے۔
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے سال کے پہلے 11 ماہ میں 6 ارب 15 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھیجیں جو پچھلے سال اسی عرصے سے 55 فیصد زائد ہیں جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے 4 ارب 71 کروڑ ڈالر بھیجے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے یورپی یونین سے 3 ارب 61 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 3 ارب 44 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے۔
سعودی عرب اور امارات کے علاوہ دیگر خلیجی ملکوں سے 3 ارب 17 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے، آسٹریلیا اور ملائشیا بھی پاکستان سے باہر نوکری ڈھونڈنے والوں کی اہم منزل ہے۔
سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی 63 پیسےفی یونٹ سستی ہونےکا امکان
- 9 گھنٹے قبل
کراچی : دھرنا شدت اختیا ر کر گیا ، ٹریفک کی روانی متاثر
- 7 گھنٹے قبل
متحدہ عرب امارات میں چھوٹا طیارہ سمندر میں گرگیا، خاتون پاکستانی پائلٹ اور بھارتی مسافر جاں بحق
- 9 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا حکومت کی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع
- 8 گھنٹے قبل
ملک کی اقتصادی خوشحالی کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، یوسف رضا گیلانی
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے انسداد پولیو ٹیم کی ملاقات
- 7 گھنٹے قبل