ترجمان سندھ حکومت کی مذہبی جماعت سے احتجاج ختم کرنے کی اپیل
مذہبی جماعت کے علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں احتجاج کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے سانحہ کرم پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اس سانحے پر غم زدہ ہیں اور متاثرین کے ساتھ دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرم واقعے پر جرگے نے فیصلہ کر لیا ہے، اس لیے اب کراچی میں احتجاج کو ختم کرنا چاہیے تاکہ شہر کے حالات معمول پر واپس آ سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں احتجاج کی وجہ سے نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے اور مختلف علاقوں میں ایمبولینس سمیت دیگر ضروری سامان کی ترسیل میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
سعدیہ جاوید نے مذہبی جماعت سے درخواست کی کہ وہ کراچی کے شہریوں کی تکالیف کو سمجھیں، کیونکہ شہر میں سڑکوں اور راستوں کے بند ہونے کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مذہبی جماعت کے علمائے کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ کراچی میں احتجاج کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
کسی کو کراچی بند نہیں کرنے دیں گے ، وزیر داخلہ سندھ
- 15 منٹ قبل
نیشنل ایکشن پلان اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب
- 23 منٹ قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان عالمی امن کیلئے اقوام متحدہ کیساتھ تعاون جاری رکھے گا،اسحاق ڈار
- ایک منٹ قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے بیرونی تجارت کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری
- ایک گھنٹہ قبل
وزیر اعظم کا دسمبر 2024ء میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
- 34 منٹ قبل