کراچی میں پاراچنار کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت المسلمین نے دھرنا دیا ہے


کراچی میں پاراچنار کے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں اور مرکزی شاہراہوں پر دھرنے پانچویں روز بھی جاری ہیں جس کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں پارا چنار سے یکجہتی کے لیے دھرنے آج بھی جاری ہیں اور اس وقت 12 مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے جب کہ رات سے جوہر موڑ پر بھی دھرنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔مختلف مقامات پر دھرنوں کے باعث ٹریفک کو متبادل ٹریک پر چلایا جارہا ہے جب کہ شہر میں مختلف مقامات پر پاراچنار میں ہونے والے واقعے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ناتھا خان پُل اور ملیر 15 میں جاری دھرنا ختم کردیا گیا ہے، 26 دسمبر سے بند شاہراہ فیصل کے دونوں اطراف کی سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔ مرکزی ایم اے جناح پر روڈ نمائش چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے جب کہ ٹریفک کو 45 کانگریس سے پی پی چورنگی گرو مندر سے سولجر بازار، سوسائٹی سگنل سے کوریڈور تھری، بریٹو روڈ سے سولجر بازار اور گرومندر کی طرف ڈائیورژن دی ہے۔
کامران چورنگی چاروں طرف ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ٹریفک کو موسمیات سے یونیورسٹی روڈ اور منور چورنگی سے اندرون علاقوں کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔ جوہر موڑ سے جوہر چورنگی آنے جانے والے دونوں روڈ بند ہیں۔ ٹریفک کو جوہر موڑ سے سیدھا نیپا کی طرف اور جوہر چورنگی سے جوہر موڑ آنے والی ٹریفک کو پرفیوم چوک سے یوٹرن دے کر واپس جوہر چورنگی کی طرف بھیجا جارہا ہے۔
گلستان جوہر بلاک 19 اور 20 کے درمیان امام بارگاہ کٹ مین پروفیسر غفور احمد روڈ آنے جانے والے دونوں روڈ بند ہیں۔ ٹریفک کو جوہر موڑ سے سیدھا نیپا جب کہ نیپا سے جوہر آنے والی ٹریفک کو جوہر موڑ چھیپا یوٹرن سے واپس نیپا کی طرف بھیج رہے ہیں۔صفورا چورنگی نور الہٰی ہوٹل کے سامنے سے چیک پوسٹ نمبر 5 اور رم جھم ٹاور جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ ٹریفک کو صفورا سے کرن ہسپتال کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ کی جانب سپر ہائی وے عباس ٹاؤن کے سامنے دونوں اطراف کی سڑکیں بند ہیں۔ ٹریفک کو پیراڈائز بیکری سے فاریہ چوک و اندرون گلیوں کی طرف، رینجر کٹ سے سروس روڈ جانب پنجاب اڈا کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔ فائیو اسٹار چورنگی مکمل بند ہے اور متبادل راستے پر سروس روڈ سے ٹریفک کی روانی جاری ہے۔
یونیورسٹی روڈ میٹرو شاپنگ سینٹر سمامہ سے نیپا کی طرف جانے والی سڑک بند ہے جب کہ متبادل طور پر ٹریفک کو اندرون علاقوں میں ڈائیورژن دی گئی ہے۔شمس الدین عظیمی روڈ کے ڈی اے فلیٹ کی جانب سرجانی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے اور متبادل راستے کے لیے ٹریفک کو ٹوٹل پیٹرول پمپ سے سروس روڈ کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔
انچولی شاہراہ پاکستان جانب سہراب گوٹھ ٹریفک کے لیے بند ہے اور واٹر پمپ چورنگی سے کارڈیو ہسپتال و گلبرگ چورنگی کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔نواب صدیق علی خان روڈ چورنگی ناظم آباد نمبر 1 جانب ناظم آباد نمبر2 ٹریفک کے لیے بند ہے جب کہ ٹریفک کو لسبیلہ سے تین ہٹی کی طرف ڈائیورژن دی گئی ہے۔
پاور ہاؤس چورنگی ناگن سے جانب 4k فضل الہٰی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے لیے ٹریفک کو پاور ہاؤس چورنگی سے پہلے شیل پمپ کٹ سے سروس روڈ پر چلا رہے ہیں جبکہ دوسرا روڈ ٹریفک کے لیے چل رہا ہے۔شاہراہ پاکستان مین عائشہ منزل چورنگی ٹریفک کے لیے بند ہے اور کریم آباد سے آنے والی ٹریفک کو آئی آر سی سے عائشہ منزل برج و اندرونی علاقہ کی طرف، واٹر پمپ سے آنے والی ٹریفک کو عرشی مارکیٹ و اندرون علاقے میں بھیج رہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں جاری دھرنوں کے باعث گزشتہ کئی دن سے پروازیں 30 منٹ تا ایک گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی ہیں۔پی اے اے حکام کے مطابق آج صبح 7 بجے سے اب تک کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معمول کے تحت جاری ہے جب کہ کراچی ایئرپورٹ سے ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازیں بروقت روانہ ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج دوپہر کے بعد کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ڈی جی پی اے اے کو تازہ ترین فلائٹ آپریشن کے حوالے سے آگاہی دے دی گئی ہے۔
میجر جنرل فیصل نصیر نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی کا قومی کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا
- 3 days ago
نئے انتظامی یونٹ بن کر رہیں گے کوئی نہیں روک سکتا: محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون نئے مرحلے میں داخل ہو گیا: طاہر اشرفی
- 3 days ago
ملتان میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب کا انعقاد
- 16 hours ago

ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
- 2 days ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 16 hours ago
پاکستان کسان اتحاد کےخالد کھوکھر نے گورننس پر خطرے کی گھنٹی بجا دی
- 2 days ago
گوجرانوالہ میں یومِ دفاع و شہداء کی پروقار تقریب
- 16 hours ago
ایتھنز: ائیرشو کے دوران جنگی طیارہ گرکر تباہ
- 2 days ago
ملک میں پاسپورٹ ڈیلیوری اب ہو گئی اورآسان، جانیےکیسے؟
- 2 days ago
پولیسں نے کراچی ڈیفنس فیز 8 میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا
- 2 days ago

ملیک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ
- 3 days ago


