علاقائی

گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والی دو خواتین کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ عیشا دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 30th 2024, 2:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گداگری کے لیے سعودی عرب جانے والی دو خواتین کراچی ائیر پورٹ سے گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے گداگری کیلئے سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والی 2 خواتین کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایشا دیوی اور نیشو کماری وزٹ ویزے پر بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جا رہی تھیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمہ عیشا دیوی کا نام امیگریشن کی اسٹاپ لسٹ میں ہے۔ 
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ ایشا دیوی اس سے قبل بھی سعودی عرب بھیک مانگنے میں ملوث رہی ہیں، ملزمہ کو کچھ عرصہ قبل سعودی عرب پولیس نے بھیک مانگنے پر گرفتار کیا تھا،ملزمہ عیشا دیوی کو گرفتار کرکے پاکستان ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ 
امیگریشن حکام کے مطابق اس کی ساتھی ملزمہ نیشو کماری سعودی عرب جانے کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکیں۔
ملزمہ کے پاس سفری اخراجات کے حوالے سے بھی مطلوبہ چیزیں موجود نہ تھیں، گرفتار ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے، جنہیں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔