امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ریڈی ایٹیو کولنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے ایسا سولر پینل تیار کیا ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتا ہے


دنیا میں دن بہ دن نئی نئی اختراعات و ایجادات کا سلسلہ جاری ہے، اور جدت اس نہج پر پہنچ گئی ہے کہ اب دن میں بجلی بنانے کیلئے مشہور سولر پینل رات میں بھی بجلی بنائیں گے۔
امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے ریڈی ایٹیو کولنگ سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے ایسا سولر پینل تیار کیا ہے جو رات کو بھی بجلی پیدا کرسکتا ہے۔ریڈی ایٹیو کولنگ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس میں حرارت کو منعکس یا خارج کرکے اشیا کو ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ اس عمل کے دوران زمین سے خلاء کی طرف انفراریڈ انرجی خارج کی جاتی ہے۔ جس سے کسی شے اور اس کے اردگرد کی فضا کا درجہ حرارت مختلف ہوتا ہے اس عمل کے زریعے بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
اس تجربے میں ماہرین نے تھرمو الیکٹرک جنریٹرز کو عام کمرشل سولر پینلز سے منسلک کرکے زمین کی جانب سے خارج کی جانے والی حرارت سے کچھ مقدار میں بجلی پیدا کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
ابتداء میں ابھی یہ بجلی 50 ملی واٹ فی مربع میٹر کے حساب سے حاصل ہوہی ہے اور یہ مقدار دن میں بجلی کی پیدوار سے کم ہے، دن میں عموماً سولر پینلز ملی واٹ بجلی فی مربع میٹر 200 واٹس تک پیدا کی جاتی ہے۔ تاہم مسقبل قریب میں اس میں مزید کامیابی ممکن ہے۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم کے قائد شین ہوئی فین کا بھی یہی کہنا ہے گو کہ ابتدائی ایجاد میں اس طریقہ کار سے بہت کم بجلی پیدا ہوتی ہے لیکن جلد ہی اس تجربے سے مزید کامیابی کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق ابھی مزید تجرباتی کام کیا جارہا ہے تاکہ مزید جانچ کے بعد مناسب مقدار میں توانائی کا حصول ممکن ہو۔ امید ہے کہ جلد ہی سولر پینلز کی اس ایجاد سے گھروں میں بجلی کا حصول رات کو بھی ممکن ہوگا۔

پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے سیاسی رابطوں کا آغاز
- 4 hours ago

ایکس کا نیا فیچر: لنک پر کلک کے بعد بھی پوسٹ سامنے رہے گی
- 3 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپ بند، 85 ہزار افراد واپس بھجوائے گئے
- 6 hours ago

شاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
- 4 hours ago

حکومت نے گندم کا ریٹ نہ بڑھایا تو کسان گندم کاشت نہیں کریں گے، کسان اتحاد کا انتباہ
- 5 hours ago

ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عدالت طلب، جوئے کی ایپ کیس میں پیشرفت
- 3 hours ago

محسن نقوی کی بلاول بھٹو سے ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ افسوسناک، پولیس کو غیر محفوظ چھوڑا گیا: طلال چوہدری
- 5 hours ago

ٹرمپ کے جوہری تنصیبات تباہ کرنے کے دعوے محض خواب ہیں، ایرانی سپریم لیڈر کا ردعمل
- 5 hours ago

سینکڑوں فلموں میں کام کرنے والے سینیئر بالی وڈ اداکار انتقال کر گئے
- 5 hours ago

ویمنز ورلڈکپ میں حیران کن اسٹمپنگ، گیند وکٹ کیپر کی ٹانگ سے لگ کر بیلز گرا گئی
- 3 hours ago