علاقائی

پنجاب حکومت کا جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

جیلوں کوسولر پر منتقل کرنے سے سالانہ بجلی کی مد میں اربوں روپے کے بل کی بچت ہوگی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 دن قبل پر دسمبر 30 2024، 6:48 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کا جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور:پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کی جیلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اور 2 ارب 30 کروڑ لاگت سے پنجاب کی 44 جیلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جائے گا۔
اس حوالے سےہوم سیکرٹری پنجاب نے جیلوں کو سولر پر منتقل کرنے کی سکیم بھی منظور کرلی ہے،جیلوں کوسولر پر منتقل کرنے سے سالانہ بجلی کی مد میں اربوں روپے کے بل کی بچت ہوگی۔