نئے سال کی آمد، لاہور میں آتشبازی پر مکمل پابندی، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفیکشن کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،ڈپٹی کمشنر
لاہور:صوبائی حکومت کی جانب سے لاہور میں نیو ایئر نائٹ پرآتشبازی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، اس حوالے سے انواٹرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی نے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد پر کسی قسم کی آتش بازی نہیں کی جائے گی، جبکہ نوٹیفیکشن کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، فضا میں آلودگی کے پیش نظر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ سموگ کے تدارک کیلئے کوشاں ہے شہری بھی تعاون کریں، بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو خاص طور پر سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رکھیں، صحت کا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے،ڈی سی لاہور نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی شہریوں میں صحت مسائل کا باعث بن سکتی ہے، صاف اور صحت مند ماحول کے لیے سخت اقدامات جاری ہیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 8 hours ago
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 6 hours ago
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 7 hours ago
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 5 hours ago
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 8 hours ago
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 7 hours ago