نشتر اسپتال ملتان: مریضوں میں ایڈز منتقلی کا معاملہ، معطل وائس چانسلرکی حمایت میں 31 فیکلٹی ممبر مستعفی
مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نےوائس چانسلر سمیت 5 ڈاکٹرز معطل کیے گئے تھے
ملتان :نشتر اسپتال کے ڈائیلسز یونٹ سے مریضوں میں ایڈز کی منتقلی پر معطل کی گئی وائس چانسلر کی حمایت میں اسپتال کے 31 فیکلٹی ممبر نے اجتماعی استعفیٰ دے دیا۔
کچھ عرصہ قبل نشتر اسپتال میں مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے معاملے پر انکوائری کمیٹی نےوائس چانسلر سمیت 5 ڈاکٹرز معطل کیے گئے تھے، فیکلٹی ممبران نے استعفے سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوادیے۔فیکلٹی ممبر کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا گیا۔
واضح رہے کہ نشتر اسپتال میں ایک ماہ قبل ڈائلسز سے ایڈز کی منتقلی کا واقعہ پیش آیا تھا، ایڈز سے 25 سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس پر نشتر اسپتال وائس چانسلر سمیت 5 ڈاکٹرز کو معطل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وائس چانسلر نشتر اسپتال کو گورنر پنجاب نے ذاتی حیثیت میں کل طلب کر رکھا ہے۔
روزہ رسولؐ کی زیارت کرنے والوں کیلئے خوشخبری سامنے آ گئی
- ایک گھنٹہ قبل
پی سی بی کا صائم ایوب کو علاج کیلئے فوری لندن بھیجنے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل
کرم کشیدگی، ٹل پارا چنار شاہراہ بدستور بند ، امدادی سامان کا قافلہ روک دیا گیا
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر زمین بوس، 3 ہلاک اور 2 زخمی
- ایک گھنٹہ قبل
مذاکراتی عمل شروع ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کا ریاست مخالف پراپیگنڈا جاری
- 2 گھنٹے قبل
چین کابھارت کو ایک اور دھچکا، لداخ کے اہم حصے اپنے نام کرلئے
- 25 منٹ قبل