ملک میں سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 اعشاریہ 9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا،صرافہ ایسوسی ایشن


سال کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے پر برقرار ہے جبکہ مجموعی طور پر سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52 ہزار 600 روپے اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سال 2024 میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23 اعشاریہ 9 فیصد( 52 ہزار 600 روپے) اضافہ ہوا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکا فی تولہ بھاؤ سال 2024 میں 77100 روپے کے بینڈ میں رہا۔
سال 2024 میں سونے کی فی تولہ بلند ترین قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے رہی جب کہ سال 2024 میں سونے کی فی تولہ کم ترین قیمت 2 لاکھ 10 ہزار 800 روپے رہی۔
اسی طرح سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر رہی، سونے کی عالمی قیمت سال 2024 میں 26.7 فیصد بڑھی ہے۔
سال 2024 میں سونے کی فی اونس عالمی قیمت 774 ڈالر کے بینڈ میں رہی، سونے کی بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس رہی جب کہ سونےکی کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago






