جنسی ہراسگی کیس :نومنتخب صدرٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر کا جرمانہ برقرار
نیویارک جیوری نے ٹرمپ کو خاتون صحافی کو ڈپارٹمنٹل اسٹور میں جنسی طورپرہراساں کرنے کا مجرم قراردیا تھا
واشنگٹن: امریکی عدالت نے جنسی ہراسگی کیس میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جرمانہ برقرار رکھنےکا حکم دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فیڈرل اپیل کورٹ نے جنسی ہراسگی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ پر 50 لاکھ ڈالر جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ نیویارک کی جیوری نے گزشتہ سال 9 روز مقدمے کی سماعت کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو 1996 میں مین ہٹن کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں رائٹر اور صحافی ای جین کیرول کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے5 ملین ڈالرجرمانہ عائد کیا تھا۔
عدالت نے امریکی صدر کو خاتون صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر 20 لاکھ ڈالرز جبکہ ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 30 لاکھ ڈالرز ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم نومنتخب صدرٹرمپ نے الزامات سے انکار کرتے ہوئے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جسے فیڈرل کورٹ نے مسترد کردیا۔ اس سے قبل بھی عدالت ایک علیحدہ مقدمے میں ٹرمپ کو کیرول کو 83 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دے چکی ہے۔
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 5 گھنٹے قبل
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 6 گھنٹے قبل
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 8 گھنٹے قبل
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 8 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 6 گھنٹے قبل
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 7 گھنٹے قبل