سال 2025 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز ہوا

نیوزی لینڈ میں رات کے 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی اور رنگا رنگ جشن کے ساتھ سال نو 2025 کا آغاز ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سال 2025 کا آغاز سب سے پہلے بحر الکاہل کے نیم آباد علاقوں سے ہوا جس کے بعد نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا میں نئے سال نے قدم رکھا۔
سال نو کے پہلے بھرپورجشن کا اہتمام نیوزی لینڈ کا سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں کیا گیا تھا جہاں 12 بجتے ہی آسمان پر برق و نور کے نظارے پھوٹ پڑے۔نیوزی لینڈ میں شاندار آتش بازی سے شہریوں نے نئے سال کا استقبال کیا۔ شہری بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور ہم آواز ہوکر کاؤنٹ ڈاؤن میں حصہ لیا۔
جیسے ہی گھڑیال نے 12 بجے کا ڈنکا بجایا۔ ہر طرف سے رنگا رنگ آتش بازی شروع ہوگئی۔ آسمان پر حسین اور دلکش مناظر دیکھنے کو ملے۔ نیوزی لینڈ کے بعد نئے کو خوش آمدید کہنے والی دوسری قوم آسٹریلوی ہیں جہاں تقریباً ہر بڑے شہر میں جشن سال نو کی تقاریب کا انتظام کیا گیا۔
جزائر غرب الہند میں جزیرہ کیرٹیمیسی نئے سال کا استقبال کرنے والا پہلا آباد جزیرہ ہو گا۔ یہاں کی آبادی تقریبا پانچ ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ دنیا میں سال نو منانے والا سب سے آخری علاقہ امریکا کا ساموا ہوگا۔
نیوزی لینڈ کے دار الحکومت ویلنگٹن میں شہر کے وسط میں واقع جھیل میں آتش بازی کا مظاہرہ اور موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔
نیوزی لینڈ میں سال نو کے دو گھنٹے بعد پوری دنیا کی نظریں آسٹریلیا کے شہر سڈنی پر تھی جہاں دوسرے نمبر پر سال کا آغاز کیاگیا اور سورج غروب ہوا ۔ بندر گاہ کا آسمان بڑے پیمانے پر جشن کی تصویر بن گیا ۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 3 hours ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 14 minutes ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 8 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 12 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 3 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 12 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 17 minutes ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 24 minutes ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- a day ago






