تجارت

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 281 روپے 89 پیسے جبکہ ڈالر کی کم ترین سطح  277 روپے 51 پیسے تھی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 31st 2024, 6:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

سال کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مجموعی طور پر سال 2024 میں پاکستانی روپے کی قدر میں 1.17 فیصد اضافہ ہوا۔

 انٹربینک میں سال 2024 میں ڈالر مجموعی طور پر 3 روپے 31 پیسے سستا ہوا سال 2023 کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 86 پیسے تھی۔

سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح 281 روپے 89 پیسے جبکہ ڈالر کی کم ترین سطح  277 روپے 51 پیسے تھی۔

سال 2024 میں انٹربینک میں ڈالر 4 روپے 37 پیسے کے بینڈ میں رہا۔