وفاقی وزیر خزانہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات
ڈونلڈ بلوم نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کو سراہا اور پاکستان کی اقتصادی اصلاحات و ترقی کی حمایت جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا ۔
ایک نیوز: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
وزرات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون اور تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو پاکستان کے معاشی نقطہ نظر بارے آگاہ کیا اور میکرو اکنامک استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر زور دیا ۔
محمد اورنگزیب نے خاص طور پر بڑھتے ہوئے آئی ٹی ایکسپورٹ سیکٹر پر روشنی ڈالی ، آئی ٹی اور ڈیجیٹل خدمات شعبوں میں تجارت بڑھانے کے امکانات کو بھی اجاگر کیا ۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف سے قرض پر سہولت فراہم کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، امریکہ پاکستانی مصنوعات اور خدمات کیلئے ایک اہم مارکیٹ ہے،دونوں ممالک قریبی اقتصادی تعلقات سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں۔
ڈونلڈ بلوم نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کو سراہا اور پاکستان کی اقتصادی اصلاحات و ترقی کی حمایت جاری رکھنے کے امریکی عزم کا اعادہ کیا ۔
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 6 گھنٹے قبل
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 7 گھنٹے قبل
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 5 گھنٹے قبل
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 7 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 5 گھنٹے قبل
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 4 گھنٹے قبل