پاکستان

پاکستان نے دنیا بھر کے ممالک سے تعلقات مستحکم بنانے کا عزم کر رکھا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سفیروں سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے اور اس کی بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے لئے اپناکردار اداکریں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 31st 2024, 10:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے دنیا بھر کے ممالک سے تعلقات مستحکم بنانے کا عزم کر رکھا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سفیروں سے کہا ہے کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کرنے اور اس کی بین الاقوامی شراکت داری کے فروغ کے لئے اپناکردار اداکریں۔

انہوں نے اہم کثیر جہتی اور دوطرفہ مشنوں میں تعینات پاکستانی سفیروںکے کے ایک اجلاس کی آج(منگل کو) اسلام آباد میں صدارت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے دنیا بھر کے ممالک سے اپنے تعلقات مستحکم بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے دوطرفہ اور کثیر جہتی سطح پر پاکستان کی موثر خارجہ پالیسی کے نظریئے سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں شریک سفیروں نے علاقائی اور عالمی حالات و واقعات پر اپنے تجزیئے اور خیالات سے آگاہ کیا اور 2025 ء اور اس کے بعد خارجہ پالیسی کی ترجیحات کے ضمن میں اپنی کوششوں کے بارے میں بتایا۔