علاقائی

سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

تقرریوں کے مطابق، خالد مصطفیٰ کورائی کو ایس پی آرآرایف حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ عرفان مختار بھٹو کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ سیکیورٹی کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 31st 2024, 10:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

آئی جی سندھ نے پولیس کے اعلیٰ افسران کی نئی تعیناتیوں اور تبادلوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت مختلف اضلاع اور یونٹس میں پولیس افسران کی ذمہ داریاں تبدیل کی گئی ہیں۔
اس اقدام کا مقصد پولیس کے انتظامی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرنا اور سیکیورٹی کی کارکردگی میں بہتری لانا ہے۔

سید محمد عباس رضوی کو اے آئی جی ویلفیئر سی پی او کراچی، قمر رضا جسکانی کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ انٹیلی جنس کراچی، اور اعجاز احمد شیخ کو اے آئی جی ایڈمنسٹریشن سی پی او کراچی کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

تقرریوں کے مطابق، خالد مصطفیٰ کورائی کو ایس پی آرآرایف حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے، جبکہ عرفان مختار بھٹو کو ایس ایس پی اسپیشل برانچ سیکیورٹی کراچی میں تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح، ظفر اقبال ملک کو ایس پی اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کراچی، عبدالعظیم کو ایس پی اسپیشل برانچ لاڑکانہ، ثاقب ابراہیم کو ایس ایس پی ہیڈکوارٹرز اینڈ ٹریننگ آرآرایف کراچی، عامر عباس شاہ کو ایس پی اسپیشل برانچ حیدرآباد، اور آصف احمد بھگیو کو ایس پی سی ٹی ڈی حیدرآباد تعینات کیا گیا ہے۔