تجارت

حکومت نے ہائی وے اور موٹر وےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے  ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو 5 جنوری سے نافذالعمل ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Dec 31st 2024, 11:01 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت نے ہائی وے اور موٹر وےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا

حکومت نے ہائی وے اور موٹر وےٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے  ٹول ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جو 5 جنوری سے نافذالعمل ہوگا،  نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر  موٹرکار سے 60 روپے، ویگن سے 100 روپے اور بس سے 200 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔

2 اور 3 ایکسل  ٹرک سے 250 روپے  اوربڑے ٹرکوں سے 500 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے  ایم 1، ایم 3، ایم 4 ، ایم 5، ایم 14 اور ای35  پر ٹول ٹیکس میں  بھاری اضافہ کردیا ہے،   اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 سے بڑھا 500 روپے کردیا گیا ہے۔اسی طرح  لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کے  لیے ٹول ٹیکس 650 روپے سے بڑھا کر 700 روپے اور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ملتان جانے والی ایم فور پر کار کیلئے ٹول ٹیکس 850 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے۔