تجارت

نئے سال کےپہلے کارباری دن پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 802 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 days ago پر Jan 1st 2025, 11:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نئے سال کےپہلے کارباری دن  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان

نئے سال کے آغاز میں ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 802 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2024 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 84 فیصد اضافہ ہوا۔ سال کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 126 کی سطح پر رہا۔

گزشتہ سال 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 39 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 59 ہزار 191 پوائنٹس رہی۔دوسری جانب ڈالر روپے کے مقابلہ میں سستا ہو گیا ہے۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔