لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی
آج سے 6 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کے امکانات ہیں،محکمہ موسمیات
نیا سال شروع ہوتے ہی محکمہ موسمیات سے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کی نوید سنا دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 6 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش برسنے کے امکانات ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد تک جانے کی توقع ہے۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا پاکستان میں تیسرا نمبر ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 219 ریکارڈ کی گئی ہے۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں سال کا پہلا دن بھی سرد ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 8 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کیلئے 5 ریگولر بینچز تشکیل
- 11 گھنٹے قبل
ہمارا ہدف 2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال
- 12 گھنٹے قبل
نارنگ منڈی:بھارت سے آنے والا نایاب نسل کا بارہ سنگھا بینک میں گھس گیا ،عملے نے پکڑلیا
- 11 گھنٹے قبل
انٹرنیٹ میں سست روی کا ذمہ دار کون؟رپورٹ سامنے آ گئی
- 10 گھنٹے قبل
سینیٹر عرفان صدیقی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مذاکراتی عمل کی پیشرفت بارے آگاہ کیا
- 13 گھنٹے قبل
دوسراٹیسٹ :پہلے روز کا کھیل ختم، جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر316رن بنا لیے
- 9 گھنٹے قبل