نادرا کا 10 سال سے زائدالعمر بچوں کیلئے خصوصی ”ب فارم“ متعارف کرانے کا فیصلہ
نئے”ب فارم“ میں بچوں کے انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو لازمی حصہ بنا دیا گیا


وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے 10 سال سے زائدالعمر بچوں کیلئے خصوصی ”ب فارم“ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، بچوں کے یہ نئے ”ب فارم“ خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے حامل ہوں گے، بچوں کے انگلیوں کے نشانات اور تصویر کو ب فارم کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے۔
خصوصی ’’ب فارم‘‘ کا اجراء مرحلہ وار 15 جنوری سے کیا جائے گا، یہ خصوصی ”ب فارم“ محکمہ پاسپورٹ کے اشتراک سے جاری کئے جائیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس سے بچوں کی شناختی معلومات کے غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی اور چوں کے جعلی شناختی کارڈز اور غیر قانونی پاسپورٹ کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ نیا ب فارم انسانی سمگلنگ جیسے جرم کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق 10 سے 18 سال کے بچوں کی انگلیوں کے نشانات اور تصویریں لی جائیں گی، اس کیلئے بچوں کے ساتھ والدین میں سے کسی ایک یا قانونی سرپرست کا آنا لازم ہے۔ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ اور بچے کا یوسی سے جاری برتھ سرٹیفکیٹ لانا ہوگا، کم عمر بچوں کے نئے پاسپورٹ کی درخواست کیلئے نیا ”ب فارم“ لازمی ہو گا، اگلے مراحل میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔
نادرا میں ضروری کارروائی کے بعد بچے کا تصویر والا ب فارم جاری کیا جائے گا۔ 10 سال سے زائد اور 18 سال سے کم عمر بچوں کو نئے پاسپورٹ کی درخواست کے وقت نادرا سے جاری شدہ انگلیوں کے نشانات اور تصویر والا ب فارم بھی پیش کرنا ہوگا۔ پرانا ب فارم جس میں تصویر اور انگلیوں کے نشانات شامل نہیں مذکورہ بالا عمر کے بچوں کے لیے قابل قبول نہیں ہوگا۔
وزارت داخلہ ترجمان نے مزید کہا کہ والدین یا قانونی سرپرست نادرا سے 10 سال سے زائد عمر کے بچے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات والا نیا ب فارم بنوائیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس پاسپورٹ کی درخواست پر کارروائی کے دوران نادرا کے ڈیٹا بیس سے بچے کی تصویر اور انگلیوں کے نشانات کی تصدیق کرے گا۔ اگلے مراحل میں مزید اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی۔

کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم کو 15 سال قید کی سزا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواسہیل خان آفریدی 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 10 گھنٹے قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 10 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- 9 گھنٹے قبل

سندھ حکومت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

شہباز شریف سے یو اے ای صدرکی ملاقات:امن، استحکام ،پائیدار ترقی اور دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 5 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی کوہلو میں کامیاب آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشت گرد جہنم واصل
- 4 گھنٹے قبل

احتجاج میں عسکری قیادت کودھمکیوں کا معاملہ،پاکستان کا برطانیہ کےقائم مقام ہائی کمشنر کوڈیمارش جاری
- 7 گھنٹے قبل

شمالی اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ ، 2 یہودی ہلاک ، 2 زخمی
- 7 گھنٹے قبل








