تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی، پاکستانی روپیہ مستحکم

100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 580 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 3rd 2025, 11:24 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی، پاکستانی روپیہ مستحکم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا آغاز مثبت ہوا تاہم بعد میں رجحان منفی میں تبدیل ہو گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کچھ دیر بعد 100 انڈیکس میں مندی دیکھنے میں آئی ،  پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 580 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کمی ہوئی، انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 55 پیسے میں فروخت ہو رہاہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور ڈالر کا لین دین کاروبار کے اختتام پر 278 روپے 64 پیسے پر بند ہو اتھا۔