تمام صوبوں نے تہیہ کیا ہے کہ مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے،علی امین گنڈاپور
26نومبر کے بعد یہ پہلی میٹنگ تھی، اپنا مؤقف یہاں بیان کیا ہے، وزیر اعلیٰ کے پی


وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان قائم کرنے کے لیے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔
نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گندا پور کا کہنا تھا کہ آج اہم اجلاس تھا، اجلاس ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے، تمام صوبوں نے تہیہ کیا ہے کہ مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے، دہشتگردی کو اس ملک میں برداشت نہیں کرنا۔
انہوں نے کہا کہ 26نومبر کے بعد یہ پہلی میٹنگ تھی، اپنا مؤقف یہاں بیان کیا ہے، ہم ایک سیاسی پارٹی ہیں،اس ملک کے لوگ تھے، جو رویہ اختیار کیا گیا ہمیں تحفظات ہیں، پاکستان ہماری ترجیح ہے، پاکستان میں امن وامان قائم کرنے کیلئے مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا مقابلہ ہماری فوج ،ایف سی اور سکیورٹی ادارے کررہے ہیں، دہشتگردی کے مقابلے میں جوانوں کی شہادتیں بھی ہورہی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم آخری حد تک جائیں گے،امن قائم کرکے رہیں گے۔
کرم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اجلاس میں کرم اور افغانستان کی صورتحال پر بڑی تفصیلی بات ہوئی ہے، مذاکرات گورنمنٹ ہی کرتی ہے، اگر ہمیں موقع دیا جائے تو قبائل کو ساتھ ملا کر جرگے میں بات چیت کرسکتے ہیں، کرم میں دہشتگردی کا مسئلہ نہیں دوگروپوں کی لڑائی کا مسئلہ ہے، کرم کا مسئلہ آج سے نہیں ایک صدی سے چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرینڈ جرگہ کے تمام ممبرا ن کا شکرگزار ہوں جنہوں نے وہاں معاملات کو سلجھایا، ہمارے وہاں کے لوکل مشیران نے بھی اہم کردار ادا کیا، کرم مسئلے پرجرگے میں 99 فیصد دستخط ہوچکے ہیں، جو دستخط رہ گئے ہیں وہ آج ہوجائیں گے، ر کرم کا پور ا مسئلہ حل ہوچکا ہے، کرم کے راستے جلد کھول کر لوگوں کو سہولیات دینا شروع ہوجائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ جب بارڈر سے لوگ آئیں گے تو پھر ظاہری سی بات ہے شہروں میں آکر کارروائیاں کریں گے، یہ لوگ آکہاں سے رہے ہیں، داخل کیسے ہوجاتے ہیں؟

اسحاق ڈار کی افغان ہم منصب سے ملاقات،سی پیک اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

اسرائیل کے ناقابل تسخیر ہونے کا تاثر زمین بوس ہو چکا ،وزیر دفاع
- 5 گھنٹے قبل

ایرانی سر زمین پر حملے عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،روس
- 7 گھنٹے قبل

ایران،اسرائیل کشیدگی،وزیر اعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
- 8 گھنٹے قبل

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے ،یمن کا اسرائیل اور امریکا کیخلاف جنگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

یو این قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، اسحاق ڈار
- 9 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات،ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کی مذمت
- 7 گھنٹے قبل

دمشق : چرچ میں خودکش حملہ، 30 افراد ہلاک متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

ایران : موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت
- 8 گھنٹے قبل

جوہری تنصیبات پر حملے،ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل

آپریشن مڈنائٹ ہیمر، ایران نے حملہ کیا تو اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا،امریکا
- 10 گھنٹے قبل

مذاکرات کی پیش کش ابھی بھی موجود ہے،ایران امریکی صدر کے ساتھ چالاکی نہیں کر سکتا،مارکو روبیو
- 7 گھنٹے قبل