تیونس :تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے سے 27 افراد جاں بحق
کوسٹ گارڈ کی نگرانی کرنے والے تیونس کے نیشنل گارڈ کے مطابق دیگر ممکنہ لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے
تیونس میں تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتیاں تیونس میں سیفکس (Sfax)شہر کے قریب ڈوب گئیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 83 افراد کو بچا لیا گیا۔
تیونس کے نیشنل گارڈ حکام کے مطابق 15 زخمی افراد کو طبی امداد کےلئےاسپتال بھیجا گیا ہے، جبکہ باقی ہلاک افراد اور بچائے گئے لوگوں کو کوسٹ گارڈ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ تیونس میں اکثر غیر قانونی طور پر یورپ پہنچنے کی کوشش کرنیوالے تارکین وطن کی کشتیوں کو حادثات پیش آتے ہیں اور گزشتہ ماہ بھی تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کو 2 مخلتف حادثات میں ڈوبنے والے 30 تارکین وطن کی لاشیں ملی تھیں۔
کوسٹ گارڈ کی نگرانی کرنے والے تیونس کے نیشنل گارڈ کے مطابق دیگر ممکنہ لاپتا مسافروں کی تلاش جاری ہے۔
کراچی:شاہ فیصل کالونی میں پانچ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق
- 27 منٹ قبل
کراچی کے 2 نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ دفاتر کے قیام کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
کرم میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ،نوٹیفکیشن جاری
- ایک گھنٹہ قبل
وزیراعظم کی یواےای کے صدرسے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 10 منٹ قبل
کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار،194 کے اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ
- 2 گھنٹے قبل
کرم :ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے بعدضلع میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر تعینات
- 37 منٹ قبل