ہری پور:ایف آئی اے کی کارروائی،شہریوں کو یورپ بھجوانے والا افغان انسانی اسمگلر گرفتار
افغان ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طریقے سے لیبیا کے ذریعے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے،اہف آئی اے
ہری پور:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو غیر قانونی طور پر یورپ بجھوانے والے افغان اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے افغان انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت افسر خان کے نام سے ہوئی اور اس کا تعلق افغانستان سے ہے،ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ قاری جان محمد کا بھائی ہے۔
ہری پور سے گرفتار کیا گیا افغان ملزم شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طریقے سے لیبیا کے ذریعے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے سمندر کے ذریعے شہریوں کو یورپ بھجوانے سے متعلق شواہد برآمد کرلیے گئے۔ اس کے علاوہ فون سے متاثرین اور ایجنٹوں سے روابط کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کریک ڈاون جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ کسی بھی شخص کو معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں کھلے مین ہول میں گرکر 8 سالہ بچہ جاں بحق
- 7 hours ago
ڈی سی کرم پر حملے میں ملوث 2 شرپسند گرفتار
- 5 hours ago
چوتھی بین الاقوامی ہائیڈرو پاور کانفرنس جمعرات کواسلا م آباد میں ہوگی
- 5 hours ago
خیبرپختونخوا میں امن پاکستان کی خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
- 4 hours ago
وفاقی حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ
- 5 hours ago
یوم حق خودارادیت پر کشمیر یو ں کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم
- 4 hours ago