پاکستان نے اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں
پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔گزشتہ سال جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ ملے


نیویارک:پاکستان نے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے تقریب میں قومی پرچم نصب کیا، پاکستان جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا، پاکستان دو سال تک اپنی ذمے داریاں نبھائے گا، دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے،سلامتی کونسل میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔
اس موقع پر منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، پاکستان میں مجموعی طور سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے،۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، ہماری قوم متحد ہے، سکیورٹی کونسل میں افغانستان کے حوالے بات ہوتی رہتی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔گزشتہ سال جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ ملے تھے۔
سلامتی کونسل 5 مستقل اور 10غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے۔ مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ،روس،چین اور فرانس شامل ہیں۔

آئی سی سی کی منشیات کا استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی
- 4 گھنٹے قبل

ہینڈ شیک تنازع،پی سی بی کا میچ ریفری کے خلاف کوئی ایکشن نہ لینے پر سخت مؤقف، آئی سی سی کو دوسرا خط
- 6 گھنٹے قبل
دنیا ئے موسیقی کے بادشاہ استاد امانت علی خان کو ہم سے بچھڑے 51 برس بیت گئے
- 7 گھنٹے قبل

ضلع خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردہلاک
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل نے دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
- 26 منٹ قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل
سعودی ایئرفورس کا وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کو شاندار فضائی سلامی سے خوش آمدید
- 30 منٹ قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 5 منٹ قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 24 منٹ قبل
پنجاب حکومت کا ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

تھرپارکر : تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل