پاکستان

9 مئی مقدمات:اے ٹی سی نے رکن قومی اسمبلی علی افضل اور ایم پی اے جنید افضل کواشتہاری قراردے دیا

اے ٹی سی کی جانب سے  9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Jan 3rd 2025, 4:42 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
9 مئی مقدمات:اے ٹی سی نے رکن قومی اسمبلی علی افضل اور ایم پی اے جنید افضل  کواشتہاری قراردے دیا

فیصل آباد: انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )فیصل آباد نےنومئی مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی افضل ساہی اور ان کے ایم پی اے بھائی جنید افضل ساہی کو اشتہاری قرار دیدیا۔  
اے ٹی سی کی جانب سے  9 مئی کے مقدمات میں عدم پیشی پر دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
اے ٹی سی کے اسپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے دونوں بھائیوں کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، دونوں بھائی 9 مئی کے مقدمات کی سماعتوں میں مسلسل غیرحاضر تھے۔