ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ایک مرد اور خاتون کا ہاتھ تھا جس سے مداح تجسس کے عالم میں تھے کہ آخر وہ مردانہ ہاتھ حریم کے شوہر کا ہے یا نہیں، لیکن اب اس حوالے سے حقیقت سے پردہ اُٹھ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں شیئر ہونے والی تصویر سے متعلق کاروباری شخصیت حسن اقبال کا دعویٰ ہےکہ تصویر میں موجود ہاتھ ان کا ہے۔
حسن اقبال کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ گھڑی اور انگوٹھی سب ان کی ہے جب کہ تصویر میں موجود خاتون کا ہاتھ حریم کے بجائے ان کی دوست کا ہے۔
حسن اقبال کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ حریم شاہ نے یہ تصویر کہاں سے اٹھائی،حریم خود اعتراف کرچکی ہیں اس تصویر کا اس کی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ حسن اقبال کو اس سے قبل حریم شاہ کے ساتھ مختلف ٹک ٹاک ویڈیوز میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔
گزشتہ روز ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے سندھ کے ایک وزیر سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا اور ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد وہ ان کا نام بھی سامنے لے آئیں گی۔
حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر دلہن کے لباس میں اپنی تصویراور مردانہ ہاتھ میں نسوانی ہاتھ کی تصویر شيئر کی تھی۔

لوئر دیر میں مکان کی چھت گرنے سے بچی سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 5 گھنٹے قبل

جشنِ معرکۂ حق: اسٹیٹ بینک کا 75 روپے کا یادگاری سکّہ جاری
- 3 گھنٹے قبل

اگست کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
- 3 گھنٹے قبل

انسٹاگرام کا نیا فیچر "Picks" آزمائشی مرحلے میں مشترکہ دلچسپیوں پر مبنی رابطے کا نیا انداز
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب، خیبرپختونخوا میں امدادی کارروائیاں تیز
- 3 گھنٹے قبل

دریائے سوات میں پھنسے 12 افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا عالمی ریکارڈ: 14 ٹاوی سرجریز کے ذریعے دل کے والو کی تبدیلی
- 3 گھنٹے قبل

سینیٹ اجلاس: یومِ آزادی اشتہار میں قائداعظم کی تصویر غائب ہونے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 5 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، ایک دن میں 49 فلسطینی شہید
- 34 منٹ قبل
چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 157 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی خیبرپختونخوا کو فوری امداد کی ہدایت، سیلابی تباہی پر ہنگامی اجلاس
- ایک گھنٹہ قبل