Advertisement
علاقائی

سکھر میں مشکوک کار کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل کی درخت سےٹکر، 2 اہلکار جاں بحق

حادثے میں ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوا جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے،پولیس

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 دن قبل پر جنوری 5 2025، 9:34 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سکھر میں مشکوک کار کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل کی  درخت سےٹکر، 2 اہلکار جاں بحق

سکھر میں مشکوک کار کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل درخت سے ٹکرا گئی۔

سکھر میں مشکوک کار کا تعاقب کرنے والی پولیس موبائل درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوا جبکہ 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ 

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

Advertisement