امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر بحری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی

پاک بحریہ نویں امن مشقوں2025 کی میزبانی کے لیے تیار ہے، نویں بین الاقوامی امن مشقیں 7 سے 11 فروری تک منعقد کی جائیں گی۔
دفاعی ذرائع کے مطابق رواں برس پاکستان نیوی امن ڈائیلاگ کی بھی میزبانی بھی کرے گی، رواں برس امن 2025 مشقوں کی سب سے خاص بات نیول چیف اور کوسٹ گارڈز کے سربراہوں کا امن ڈائیلاگ ہوگا، امن 2025 مشقوں کے ساتھ پہلی مرتبہ امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔
پہلی امن مشقوں میں 28 ممالک شریک ہوئے 2023 میں ہونے والی امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی ، امن مشقوں کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے ، امن مشقوں کو ہاربر اور سی فیز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ، امن 2025 مشقوں کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی ، امن مشقوں کے دوران پاک مرینز کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔
امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینیئر بحری قیادت علاقائی سلامتی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی، امن ڈائیلاگ میں شریک ممالک کے نیول چیفس، کوسٹ گارڈز اور ڈیفنس فورسز کے سربراہان شرکت کریں گے ، امن 2025 میں دنیا بھر سے 60 ممالک اپنے بحری جہازوں، ہوائی جہازوں اور سپیشل سروسز گروپس کے ساتھ شرکت کریں گے ، امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں ۔
میری ٹائم سیکیورٹی اور بحری دفاع کے حوالے سے ٹیبل ٹاپ ڈسکشنز بھی منعقد کی جائیں گی ،مشقوں کے دوران بین الاقوامی ملٹری بینڈ ڈسپلے کے ساتھ کلچرل ڈسپلے اور فوڈ گالا بھی منعقد کیا جائے گا ، امن مشقوں کے دوران 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو ہو گا، انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران پاکستان نیوی کے دستے کاؤنٹر پائریسی ڈیمو پیش کریں گے ۔
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 6 hours ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 3 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 5 hours ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 6 hours ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 5 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 6 hours ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 7 hours ago





