ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں ہلکی بارش/برفباری متوقع ہے


محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کردی۔ رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب ،مری ،گلیات اورگردونواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔
پنجاب کے زیادہ تر میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے محکمہ موسمیات کاکہناتھا کہ اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پرہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے ۔تاہم چترال، دیر، سوات، کو ہستان ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش/ برفباری کا امکان ہے ۔صبح/رات کے اوقات میں بنوں،لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان ،پشاور، نوشہرا،مردان، صوابی اور گردو نواح میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم مری، گلیات اورگردونواح میں ہلکی بارش/برفباری متوقع ہے۔ صبح /رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، منگلا، جہلم ، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، قصور ،ا وکاڑہ، ساہیوال،سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، فیصل آباد،جھنگ،بھکر، لیہ ، ملتان،بہاولپور، بہا ولنگر،خانیوال، خانپور، رحیم یار خان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 days ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 4 hours ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 days ago
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 days ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 3 hours ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 days ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 3 hours ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 hours ago
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 3 hours ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 hours ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 days ago

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 days ago






