Advertisement
پاکستان

کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ناگزیر ہے، گورنر سندھ

اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنا بھارت کی جانب سے کھلی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارت کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jan 6th 2025, 1:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ناگزیر ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کشمیری عوام کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد کو سلام پیش کیا ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت ہر انسان کا بنیادی حق ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دینا ہوگا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ۔

اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنا بھارت کی جانب سے کھلی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری بھارت کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا ناگزیر ہے۔

Advertisement
Advertisement