نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ متوقع
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آئندہ ماہ دورہ ملائشیا و بنگلہ دیش کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں


نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آئندہ ماہ ملائشیا اور بنگلہ دیش کا دورہ متوقع ہے۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے ملائشیا کے دورے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے، جبکہ انہیں ملائشیا کے دورے کی دعوت ملائشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم نے دی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آئندہ ماہ دورہ ملائشیا و بنگلہ دیش کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں، جبکہ اسحاق ڈار 3 فروری سے 5 فروری تک ملائشیاء کا دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اپنے دورہ ملائشیا میں ملائشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ نائب وزیراعظم کی ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت دیگر قیادت سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دورہ ملائشیا کا بنیادی مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کا فروغ ہے، جبکہ دورے کے دوران پاک ملائشیا تعلقات، تجارت، باہمی منسلکی، توانائی اور زراعت پر بات چیت ہوگی۔

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ، 38 کراچی میں آف لوڈ
- 3 گھنٹے قبل

رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں نےکھانے پینے کی اشیاء مہنگی کر دیں
- ایک گھنٹہ قبل

چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کو سسٹم میں رہنے اور بائیکاٹ نہ کرنیکا مشورہ دیا ، بیرسٹر گوہر
- 3 گھنٹے قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی این سی اے لاہور کے طلبا اور اساتذہ سے خصوصی نشست
- 2 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی ، بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے
- 3 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی ، پاکستان کا انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ سے دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار
- 3 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کل دو روزہ سرکاری دورے پرآذربائیجان روانہ ہوں گے
- 3 گھنٹے قبل

پاک بھارت کرکٹ ٹاکرا، شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلئے دعائیں اور نیک تمنائیں
- 2 گھنٹے قبل

مصطفیٰ عامر کی نمازِ جنازہ آج خیابانِ محافظ ڈی ایچ اے کراچی میں ادا کی جائے گی
- 4 گھنٹے قبل

ملک میں قائم دھونس، دھاندلی اور فریب کے نظام کو زمین بوس کرنا ہے، سلمان اکرم راجہ
- 2 گھنٹے قبل

حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ شہید کی نماز جنازہ اور تدفین آج ہو گی
- 3 گھنٹے قبل