خیبرپختونخوا میں امن پاکستان کی خوشحالی کےلیے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کے صوبے کے دوروں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کےلیے صوبے میں امن ناگزیر ہے۔
اتوار کو سوات مالم جبہ میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے ملک کےلیے عظیم قربانیاں دی ہیں اور صوبے کے دیرپا امن اور معاشی خوشحالی کےلیے اس کے نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے کو اولین ترجیح دی ہے اور "اڑان پاکستان” نے نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کے صوبے کے دوروں کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کا مجموعی استحکام اور خوشحالی خیبرپختونخوا کے امن سے وابستہ ہے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی خیبرپختونخوا کو درپیش بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے اور اس لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کےلیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل حالات آئے خیبر پختونخوا کی عوام اپنے ملک کے دفاع کےلیے مضبوط چٹان کی طرح کھڑہ رہی۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سوات کی عوام کی قربانیوں کی بدولت مالاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی کو شکست ہوئی ہے اور یہاں قومی پرچم سربلند ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے بھی کئی دہشت گرد حملوں کا ثابت قدمی سے سامنا کیا اور ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی۔
انہوں نے کہا کہ جب اس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا تو خیبرپختونخوا کی عوام نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی احتجاجی ریلیاں نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمات کا فیصلہ عدالتیں کریں گی نہ کہ مذاکراتی کمیٹی۔ انہوں نے کہا کہ 2024 کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں دوسری بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری تھی اور ان کی جماعت کو آج خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اہم عہدہ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عدالتوں میں تمام مقدمات کا سامنا کیا اور ان کے خلاف الزامات غلط ثابت ہونے پر بری کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے بھی 1947 میں پاکستان کے حق میں ریفرنڈم میں ووٹ دیا تھا۔
امریکی رکن کانگریس کا افغان طالبان کی مالی امداد کے لیے ٹرمپ کو خط
- ایک گھنٹہ قبل
وفاقی وزارتوں اور اداروں سے ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کر دی ہیں، وزیر خزانہ
- 5 منٹ قبل
پاکستان کا چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس
- 16 منٹ قبل
خطرناک لہروں پر سرفر کی انوکھی سرفنگ،ممکنہ عالمی ریکارڈ کا امکان
- ایک منٹ قبل
مسلمان ہونے کے بعد راکھی ساونت نے نیوایئر نائٹ کہاں گزاری؟ویڈیو وائرل
- 40 منٹ قبل
یو اے ای نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے، وزیر اعظم
- 32 منٹ قبل