سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے اقامہ و لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر دو لاکھ 74 ہزار 849 افراد کے خلاف کارروائی کی ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کارروائیاں یکم محرم سے 13 ذو القعدہ کے دوران کی گئی ہیں۔‘
'جن افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے ان میں سعودی شہری سمیت غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ کیس کی سنگینی کے اعتبار سے سزائیں مختلف رہیں جن میں جرمانہ، جیل، تشہیر اور غیر ملکیوں کے لیے ملک سے بیدخلی شامل ہے۔‘

محکمے نے کہا ہے کہ ’بعض ایسے کیسز میں جہاں غیر قانونی تارکین کو رہائش یا ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی تھی وہاں مکان اور گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں ہیں۔‘
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جن غیر ملکیوں کو سعودی عرب سے بے دخل کیا گیا ہے انہیں تاحیات بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔‘
محکمے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ’اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون جرم شمار ہوگا۔‘
سعودی قوانین سے متعلق یاددہانی میں محکمے نے کہا کہ ’غیر قانونی تارکین کو کام دینا، انہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنا یا انہیں رہائش کے لیے ٹھکانہ دینا بھی جرم ہے۔ ایسا کرنے پر سزا کے علاوہ وہ مکان جہاں رہائش کی سہولت دی گئی یا وہ گاڑی جس میں ٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی ضبط ہوجائے گی۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’ہم شہریوں اور غیر ملکیوں کو ایک مرتبہ پھر آگاہ کر رہے ہیں کہ غیر قانونی تارکین کی کسی بھی قسم کی مدد کرنے پر 15 سال تک جیل اور 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔‘

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 6 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 2 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 11 گھنٹے قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 10 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 5 گھنٹے قبل


