ٹیسٹ کرکٹ میں جوروٹ پہلی،ہیری بروک دوسری اور کین ولیمسن تیسری پوزیشن پر موجود ہیں

دبئی: عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ جاری کر دی۔
ئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے مایہ ناز بلےبازبابر اعظم نے پانچ درجےترقی کرتے ہوئے 12ویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ محمد رضوان دو درجے ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
قومی ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے 12 درجے کی ترقی کرتے ہوئے 45ویں نمبر پر جگہ بنائی جبکہ سعود شکیل کی درجہ بندی میں چھ درجے تنرلی ہوئی جس کے بعدسعود شکیل گیارھویں نمبرپر پہنچ گئے،جبکہ عبداللہ شفیق دو درجے تنزلی کے بعد 53ویں نمبر پر آگئے۔
دوسری جانب پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بلے بازی کرنے والے جنوبی افریقہ کے چار بلے بازوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔
کپتان ٹیمبا باوما تین درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے جبکہ ریان رکیلٹن نے 48 درجے کی چھلانگ لگائی اور 55ویں نمبر پر پہنچ گئے اور کائل ویرین نے چار درجے بہتری کے ساتھ 24ویں پوزیشن حاصل کی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن اور ہیری بروک کی دوسری پوزیشن برقرار رہی جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے اور بھارت کے یشوی جیسوال چوتھے نمبر پر ہیں،جبکہ رشبھ پنت نے ٹیسٹ بلے بازوں کی ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کی اور تین درجے آگے بڑھ کر نویں نمبر پر آ گئے۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کی پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ پیٹ کمنز اور کاگیسوربادا نے ایک ایک درجے ترقی کے بعد دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ، جبکہ نعمان علی دو درجے نیچے جاکر گیارہویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹی 20 رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار رہی جبکہ بابر اعظم نے ایک درجے بہتری کے بعد چھٹے نمبر پر جگہ بنائی، جبکہ ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی پہلی پوزیشن قائم ہے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 12 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل






