چاروں افراد عدالت سے گھر واپس جا رہے تھے جس دوران ملزمان نے گھات لگا کر کار پرفائرنگ کر دی، پولیس


سرگودھا میں ایک کار پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق سرگودھا میں خوشاب روڈ سبھر وال کالونی کےقریب کارپرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 راہگیر زخمی بھی ہوئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ چاروں افراد عدالت سے گھر واپس جا رہے تھے جس دوران ملزمان نے گھات لگا کر کار پرفائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان ایک گھنٹے سے کار کا انتظار کر رہے تھے اور فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مخالفین 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد مقتولین کے گاؤں پہنچے اور مقتولین کے گاؤں کے باہربھی مسلح افراد نے فائرنگ کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسرگودھا میں فائرنگ سے قتل ہونے والے 4 افراد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 10 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 15 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 10 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 12 گھنٹے قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 14 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 14 گھنٹے قبل





