کراچی کے ضلع شرقی سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق ہوئی ہے


2025 میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، گزشتہ سال سے اب تک کیسز کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کراچی کے ضلع شرقی سے ایک بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی ون) کی تصدیق کی ہے۔
کراچی ایسٹ کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر نکلا، بچے کے نمونے 21 دسمبر 2024 کو پولیو کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری نے بھی نئے کیس کی تصدیق کر دی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے، 2024 کے دوران کراچی ایسٹ میں پولیو کے 2 کیسز رپورٹ چکے ہیں۔
ملک میں سال 2024 میں ڈبلیو پی وی ون کے 70 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 21 کا خیبرپختونخوا، 20 کا سندھ، اور ایک ایک کا تعلق پنجاب اور اسلام آباد سے ہے۔
کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث حکومت نے وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔رواں سال کی پہلی ملک گیر ویکسی نیشن مہم 3 سے 9 فروری تک شیڈول ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- a day ago
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- a day ago
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- a day ago
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 20 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 18 minutes ago
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- a day ago

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- a day ago

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- an hour ago
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 days ago
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 days ago






