اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمود خان سے استعفی لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خیبرپختونخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان سے استعفی لینے کی تصدیق کی۔اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کےپی وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ کیا ہے اوروزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو احکامات دے دئیے ہیں کہ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کا KP کے وزیر قانون سے استعفی لینے کا فیصلہ۔ وزیراعظم نے وزیراعلی Kp کو احکامات دے دئیے۔ اس بات کی تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 9, 2021
خیال رہے کہ2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں جبکہ ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، وڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں ۔حکومت اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھی دائر کر چکی ہے اور اوپن بیلٹنگ کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مشروط ہے۔ جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی(ف) ہیں ، ان جماعتوں نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی ہوئی ہے۔

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 8 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 18 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 10 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 13 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 12 hours ago

