پشاور: سابق ایم پی اے عبیداللہ مایار کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے کہنے پر سب کو ایک ایک کروڑ روپے دیے گئے، پرویز خٹک کے کہنے پر پیسے لیے۔

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی مبینہ ویڈیو کے معاملے پر سابق ایم پی اے عبیداللہ مایار کا کہنا ہے کہ میرا فون بند نہیں تھا مصروف تھا، فون بند کرکے چھپوں گا نہیں۔ یہ ویڈیو سپیکر ہاؤس میں وزیراعلیٰ کے کہنے پر بنائی گئی ہے، منتیں کرکے انہوں نے ہمیں پیسے دیے کہ آپ ہماری طرف سے الیکشن لڑیں۔
عبید اللہ مایار نے انکشاف کیا ہے کہ یہ پیسے حکومت کی جانب سے دیے گئے تھے، انہوں نے اپنے پیسے دینے والی ہی ویڈیو شیئر کی ہے، یہ پیسے صوبائی حکومت نے ہمیں منتیں کرکے دیے، سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے کہنے پر سب کو ایک ایک کروڑ روپے دیے گئے، پارٹی فنڈز کے نام پر فنڈز دیے گئے۔سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اور سپیکر نے ہمارے نام پر 4،4،5،5، کروڑ لیے۔ یہ پیسے ہمیں الیکشنز لڑنے کیلئے دیے گئے، یہ پیسے ہمیں سینیٹرز کے نمائندوں نے دیے۔سینیٹر فدا خود جاکر پیسے دیتا تھا۔
سابق ایم پی اے عبید اللہ مایار نے کہا کہ میں مان رہا ہوں کہ پیسے لیے لیکن پیسے حکومت سے لیے، میں نے اس وقت بھی آواز بلند کی تھی کہ سپریم کورٹ اس پر ایکشن لیں، ویڈیو ایڈیٹ کی گئی، اس ویڈیو کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں۔
خیال رہے کہ2018 کے سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خریدوفروخت کی مبینہ ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ ویڈیو میں اراکین اسمبلی کو پیسے گنتے اور بیگ میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔2018کی اس وڈیو میں موجودہ وزیرقانون خیبرپختونخوا سلطان محمد خان بھی موجود ہیں جبکہ ویڈیو میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتےنظرآرہے ہیں، وڈیو میں سلطان محمد خان رقم وصول کرکے بیگ میں رکھ لیتے ہیں، پی ٹی آئی کے سردار ادریس بھی وڈیو میں موجود ہیں اور رقم وصول کرتےنظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے ووٹ فروخت کرنے پر20ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا تھا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات 2021اوپن بیلٹنگ سے کرانا چاہتے ہیں ۔حکومت اوپن بیلٹ کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس بھی دائر کر چکی ہے اور اوپن بیلٹنگ کے لئے ایک آرڈیننس بھی جاری کرچکے ہیں جو سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے مشروط ہے۔ جبکہ اپوزیشن جماعتیں جن میں پاکستان مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی(ف) ہیں ، ان جماعتوں نے سپریم کورٹ میں اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی ہوئی ہے۔

ملک پر قرضے اور واجبات ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

رحیم یارخان: سیلاب متاثرین کی کشتی الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، 2 لاپتہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان پر قرضے 94 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گئے
- 13 گھنٹے قبل

سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 44 منٹ قبل

نیتن یاہو کی غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری، شہریوں کو فوری علاقہ خالی کرانےکی وارننگ
- 3 گھنٹے قبل

ملتان کی تحصیل جلالپور میں صورتحال سنگیں، شہر کو بچانے والے اربن بند کو شدید خطرہ لاحق
- 3 گھنٹے قبل

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں
- 2 گھنٹے قبل

حویلیاں ہزارہ موٹر وے پر ٹریلر کی کار سے ٹکر ، 5افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ
- 7 منٹ قبل

سوست بارڈر پر تاجروں کا دھرنا 50ویں روز میں داخل، پاکستان-چین آمد و رفت معطل
- 13 گھنٹے قبل

فرانسیسی وزیراعظم پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام،عدم اعتماد سے حکومت کا خاتمہ ہوگیا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں آج موسلا دھار بارش کی پیش گوئی، محکمہ موسمیات نے اربن فلڈنگ کے خطرے سے خبردارکر دیا
- 3 گھنٹے قبل