تمیم اقبال نے اس سے قبل جولائی 2023ءمیں ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا

---2025-01-11T025844-7631736546348-0-600x450.webp&w=3840&q=75)
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
سابق بنگلہ دیشی کپتا ن کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں، کسی کی توجہ کا مرکز نہیں بننا چاہتا جس وجہ سے ٹیم اپنی توجہ کھو دے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہا اور اب یہ میرے انٹرنیشنل کیریئر کا اختتام ہے، اس حوالے سے کافی عرصے سے سوچ رہا تھا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب جب چیمپئنز ٹرافی جیسا بڑا ایونٹ قریب ہے تو میں اپنے آپ کو ڈسکس نہیں کروانا چاہتا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک لمبے عرصے سے بی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے خود کو الگ کر لیا تھا، ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی ایتھلیٹ یا کرکٹر کا ذاتی ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے بھی میری سلیکشن کے حوالے سے مجھ سے پوچھا مگر میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا تھا، ان تمام افراد کا مجھے اتنا اہم سمجھنے پر شکریہ۔ انہوں نے اپنے فیصلے سے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے۔
انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ تمیم اقبال نے اس سے قبل جولائی 2023ءمیں ریٹائر ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن چوبیس گھنٹے بعد ہی فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 20 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 20 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 21 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل




