دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی دھند چھائی رہی اور کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔


لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے،جس کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا جس کے باعث 6 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی دھند چھائی رہی اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
حد نگاہ کم ہونے کے باعث متعدد مقامات پر موٹر وے بند کر دی گئی،جبکہ قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔
اس حوالے سے ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن ، موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ اور لاہور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند رہے گی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جارہاہے،شدید دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے، روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں۔
ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں،انہوں نے ڈرائیورز سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ کسی بھی قسم کی معلومات یا رہنمائی کے لیےموٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- a day ago
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- a day ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- a day ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- a day ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- a day ago
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 8 hours ago

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- a day ago

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 8 hours ago

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 8 hours ago
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 5 hours ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- a day ago
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 5 hours ago


.jpg&w=3840&q=75)








