جی این این سوشل

تجارت

محکمہ ایکسائز نے موٹر سائیکلوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا

لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے موٹر سائیکلوں کے ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے ، ڈی جی ایکسائز کا کہناہے کہ ڈی جی خان خواجہ سراؤں کے ذریعے ٹیکس کی وصولی کا تجربہ کامیاب رہا ہے اب اسے پورے صوبے میں پھیلائیں گے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی
ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی

نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب صالحہ سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمے کو رواں سال کے دوران ساڑھے 8 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن ٹیکس کی مد میں ریکارڈ 13 ارب کی آمدن ہوئی ، تاہم اس وقت بھی دولاکھ 82 ہزار گاڑیاں ٹوکن ٹیکس دیے بغیر سڑکوں پر رواں دواں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : میرے شوہر پہلے سے شادی شدہ اور صوبائی وزیر ہیں ، حریم شاہ

 

محکمے کا کہناہے کہ آئندہ گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور ٹرانسفر بائیو میٹرک طریقے سے ہوگی ، 30 جون تک ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن معطل کردی جائیگی ۔

تجارت

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ

 ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا سلسلہ جاری ، ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.55 فیصد کا اضافہ ہوگیا۔

ادارہ شماریات کےمطابق  ایک ہفتے میں 24 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، صرف 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ 

رپورٹ کےمطابق  ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 23 روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 16 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، لہسن فی کلو 27 روپے تک اضافہ ہوا، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 36 روپے تک مہنگا ہوا، چینی کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک اضافہ ہوا، برانڈڈ گھی فی کلو 10 روپے تک مہنگا ہوا، پانچ کلو برانڈڈ گھی کی قیمت 17 روپے تک کا اضافہ ہوا، گڑ، پیاز، آلو، تازہ دودھ، دالیں، جلانے کی لکڑی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل  ہیں۔  

ادارہ شماریات کےاعدادوشمار کےمطابق  ایک ہفتے میں آٹا، دال ماش، زندہ مرغی، کیلے اور چنے کی دال سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔   

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے کا اضافہ

دو روز کمی کے بعدملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں  روپے کا اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ  ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے کی فی تولہ قیمت کی 2 لاکھ 67 ہزار700 روپے ہو گئی ۔

جبکہ  10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے کے بعد دس گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 29 ہزار510 روپے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں فی تولہ ساڑھے پانچ ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  2565 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفرآباد: مسافر بس کھائی میں گرنےسے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں مسافرجیپ کھائی میں گرنے سے3خواتین سمیت6 افراد جاں بحق جبکہ 18 افراد  زخمی  ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہیں۔
حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ نصیرآباد پہٹکہ سے کیلگراں جارہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔
ڈپٹی کمشنر مظفر آباد ندیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کونصیرآباد  اہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں  علاج  معالجے کی بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll