ممبئی : لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو سانس میں تکلیف کے باعث انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیاگیاہے ۔

بھار تی میڈیا کے مطابق 92 سالہ اداکار دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے باعث احتیاطی اقدامات کے طور پر فورا ہسپتال لے جایا گیا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق انہیں گذشتہ روز دن کے وقت ہسپتال لایا گیا تھا۔ ان کی طبیعیت بہتر ہے ، اور وہ آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہیں ۔
رواں ماہ کے آغاز میں بھی دلیپ کمار کو سانس لینے میں دشواری کے سبب ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔جہاں ا ن کو پھیپھڑوں میں پانی بھرنے (bilateral pleural effusion ) کی تشخیص ہوئی تھی تاہم پانچ دن بعد ان کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا۔
پانچ دہائیوں پر محیط لیجنڈ بھارتی اداکار نے اپنے کیریئر میں دیوداس ، مغل اعظم ، نیا ڈور ، اور رام اور شیام جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں ۔ سال 1998 میں وہ آخری بار فلم" قلعہ" میں جلوہ گر ہوئے تھے ۔

سینیٹ میں 5/6 فارمولے پر اتفاق، پی ٹی آئی میں اندرونی بحران برقرار
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس اور بین الاقوامی تعاون ہماری پالیسی کا بنیادی ستون ہے،دفتر خارجہ
- 7 گھنٹے قبل

علیمہ خان، شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو ہم سے دور کیا: شیر افضل مروت
- 7 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا : سینیٹ کی 2 سیٹوں پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

جرمنی نے 81 افغانیوں کو ملک بدر کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

کیلیفورنیا: شیرف ڈپارٹمنٹ کے ٹریننگ سینٹر میں دھماکا، 3 اہلکار ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

تاجر برادری نے ملک گیر ہڑتال مؤخر کر دی، حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

دنیا بھر کی جیلوں میں 21 ہزار سے زائد پاکستانی قید، سعودی عرب سرِفہرست
- 7 گھنٹے قبل

چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی جدید زرعی تربیت مکمل، وزیر اعظم کا خیر مقدم
- 6 گھنٹے قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر،سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

حکومت بیروزگار افراد کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر فراہم کرے گی: وزیراعظم شہباز شریف
- 5 گھنٹے قبل

🌧️ پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل 20 جولائی سے متوقع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
- 5 گھنٹے قبل