پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیاگیا


لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ15 قومی اسکواڈ شان مسعود، سعود شکیل، ابرار احمد، بابر اعظم، امام الحق اور کامران غلام شامل ہیں۔
محمد علی، محمد ہریرا، محمد رضوان، نعمان علی۔ روحیل نذیر، کاشف علی، خرم شہزاد، ساجد خان اور سلمان علی آغا بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 17 جنوری سے ہو گا۔ اور دونوں ٹیسٹ میچ 29 جنوری تک ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پی سی بی نےپاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے۔
یہ ٹکٹ ملتان میں 11 نجی کوریئر کمپنی سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ جبکہ فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے لیے داخلہ مفت ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گیلری کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے، وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹ 150 روپے اور پریمیم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی ہے۔

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago







