14 اکتوبر 2025 کے بعد ونڈوز 10 کمپیوٹرز پر مائیکرو سافٹ 365 ایپس کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی


مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ بہت جلد ونڈوز 10 پر مائیکرو سافٹ آفس 365 ایپس کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 14 اکتوبر 2025 کے بعد ونڈوز 10 کمپیوٹرز پر مائیکرو سافٹ 365 ایپس کی سپورٹ ختم کر دی جائے گی، مائیکرو سافٹ 365 ایپس کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنی ڈیوائس کو ونڈوز 11 پر اپ گریڈ کرنا ہوگا۔
اس سے قبل ونڈوز 7، ونڈوز 8 اور ونڈوز 8.1 کے لیے بھی کمپنی کی جانب سے اسی طرح کے اقدامات کیے گئے تھے۔
البتہ اس اعلان کا مطلب یہ نہیں کہ ونڈوز 10 سے لیس کمپیوٹرز پر ورڈز، ایکسل یا دیگر آفس ایپس 14 اکتوبر 2025 کے بعد مکمل طور پر کام کرنا بند کر دیں گی۔اگر ونڈوز 7 یا 8 آپریٹنگ سسٹمز والے کمپیوٹرز کو دیکھا جائے تو وہاں یہ ایپس اب بھی کام کر رہی ہیں، بس صارفین کو اہم اپ ڈیٹس تک رسائی حاصل نہیں۔
ایک الگ ہیلپ آرٹیکل میں کمپنی نے بتایا کہ جب آپ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم کا استعمال شروع کریں گے تو مائیکرو سافٹ 365 کے تمام فیچرز اور سکیورٹی اپ ڈیٹس تک پہلے کی طرح رسائی ملنا شروع ہو جائے گی۔
وہ صارفین جو اپنے آپریٹنگ سسٹم کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے تیار نہیں (ونڈوز 10 والے تمام کمپیوٹرز پر ونڈوز 11 اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں)، انہیں ایج، کروم، سفاری اور فائر فوکس جیسی مختلف ایپس کے تمام فیچرز بدستور رسائی حاصل رہے گی۔
کمپنی نے بتایا کہ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم متعارف کرائے جانے کے بعد سے کمپیوٹرز اب بہت زیادہ تبدیل ہوچکے ہیں، وہ پہلے سے زیادہ تیز رفتار اور طاقتور ہوگئے ہیں۔
دسمبر 2024 میں دنیا بھر میں 34 فیصد ونڈوز کمپیوٹرز پر ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم موجود تھا جبکہ 61 فیصد ڈیوائسز میں ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
- ایک گھنٹہ قبل

یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام پہلے ایلومینائی گالا ڈنر 2025ء کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

ایران کا امریکا اور اسرائیل کودو ٹوک جواب ، "ایٹمی پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں"
- 2 گھنٹے قبل

اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی، وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنیں، نندیتا داس
- 30 منٹ قبل
9 مختلف کارروائیوں میں 111.1 کلو گرام منشیات برآمد
- 27 منٹ قبل

بلوچستان کے ضلع قلات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب حکومت کا 125 سالہ پرانے جیل قوانین میں ترامیم کرنے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیےبھارتی صحافیوں کو ویزے جاری
- 2 گھنٹے قبل

مفتی قوی مجھے سنبھال نہیں پائیں گے ، راکھی ساونت
- 24 منٹ قبل

نواب شاہ میں گھر کی دیوار گرنے سے3 بچے جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل

میٹا نے انسٹا گرام میں ڈس لائیک بٹن کا اضافہ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
- 2 گھنٹے قبل