ممبئی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل بھی دی تھیں


بالی وڈ کے نواب سیف علی خان پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران حملہ کرنے والے شخص کو ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں گھس کر ان سے ایک کروڑ بھارتی روپے کا مطالبہ کیا تھا، جس دوران حملہ آور نے سیف سمیت ان کے بیٹے کی آیا کو بھی زخمی کر دیا تھا۔
گزشتہ روز پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج سے حاصل کردہ ملزم کی تصویر بھی جاری کی گئی تھی اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے 20 ٹیمیں تشکیل بھی دی تھیں، ساتھ ہی ملازموں اور عمارت میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے۔
تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ پولیس نے سیف علی خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور حملہ آور سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کی غرض سے گھسنے والے شخص کو بالی وڈ اسٹار کی عمارت کا تفصیلی علم تھا، اس نے اداکار کے گھر تک پہنچنے کے لیے سیڑھیوں اور شافٹ کا استعمال کیا اور شبہ ہے کہ وہ عقبی گیٹ سے نکلا تھا، پولیس کو شک ہے کہ گھر میں داخل ہونے والے شخص کو اندر سے مدد فراہم کی گئی تھی۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 15 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 11 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 14 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 17 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago









